لاہور: بہاولپوراحمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ میں 143 افراد جاں بحق جبکہ 150سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاع سننے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف نےاپنا دورہ لندن مختصر کے کے وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف دورہ لندن مختصر کر کے وطن واپس آ رہے ہیں، وزیر اعظم نے اپنے سٹاف کو فوری طور پر احمد پور شرقیہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے ، وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح سویرے بہاولپور میں قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی،معمولی سے لالچ میں کئی زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں۔لوگ تیل اکٹھا کرنے کیلئے دوڑے تو دھماکے سے آگ بھڑ ک اٹھی،ریسکیو اداروں نے ایک سو تینتالیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ، 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق پلک جھپکتے ہی آئل ٹینکر میں خوفناک دھماکا ہو گیا،سینکڑوں لوگوں کو آگ لگ گئی،کئی افراد کی لاشیں جل کر کوئلہ ہو گئیں۔