آئل ٹینکر دھماکہ، حادثے کی ذمہ دارموٹروے پولیس ہے، مقامی افراد

 آئل ٹینکر دھماکہ، حادثے کی ذمہ دارموٹروے پولیس ہے، مقامی افراد

ملتان: معمولی سی خطا بن گئی بڑی سزا!احمد پور شرقیہ میں قیامت گزر گئی ، آئل ٹینکر آتش فشاں بن گیا ، آئل ٹینکر الٹنے کے بعد  پٹرول جمع کرنے آئے خواتین اور بچوں سمیت 144افرادکوآگ نے جلا ڈالا۔  ڈیڑھ سو کے قریب زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ، پنجاب کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔احمد پور شرقیہ میں حادثے کا ذمہ دار مقامی افراد نے موٹروے پولیس کو قرار دے دیا۔  عینی شاہدین اور بستی پکی پل کے رہائشیوں نے آنکھوں سے دیکھی قیامت کا منظر بھی بتا دیا۔

بستی پکی پل کے رہائشیوں نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار موٹر وے پولیس کو قرار دے دیا،حادثے میں 15سالہ نوجوان محمد اسامہ ،،اور انکے والد ملک اسلم شدید زخمی ہو گئے۔انکے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس اہلکار،اگرلوگوں کوپیٹرول اکٹھا کرنے سے روکتے، تو سانحے سے بچاجاسکتا تھا،،، لیکن وہ خود پیٹرول جمع کرتے رہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زندگی کا خوفناک ترین منظر دیکھا،جتنے لوگ موجود تھے سب جل گئے۔

انکامزید کہنا ہے کہ جب یہ پتا چلا کہ پیٹرول مل رہا ہے تو دور دور سے لوگ پیٹرول جمع کرنے پہنچےجبکہ سانحے میں کسی گاؤں کے آٹھ تو کسی کے تیس افراد لا پتہ یا جاں بحق ہو گئے ہیں۔