بہاولپور میں قیامت صغریٰ ،جھلسنے والوں میں پانچ سال کی بچی اور چھ سال کا بچہ بھی شامل

02:01 PM, 25 Jun, 2017

بہاولپور:احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 143 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔لوگ تیل اکٹھا کرنے کیلئے دوڑے تو دھماکے سے آگ بھڑ ک اٹھی،ریسکیو اداروں نے ایک سو تینتالیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ، 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق پلک جھپکتے ہی آئل ٹینکر میں خوفناک دھماکا ہو گیا،سینکڑوں لوگوں کو آگ لگ گئی،کئی افراد کی لاشیں جل کر کوئلہ ہو گئیں۔

جھلسنے والوں میں پانچ سال کی بچی اور چھ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ سات سال کے دو اور آٹھ سال کے چار بچے جھلس گئے۔ نو سال کے دو، دس سال کے تین بچے جبکہ بارہ سال کے نو لڑکے آگ میں بری طرح جل گئے۔ تیرہ سال کے پانچ، چودہ سال کے تین اور پندرہ سال کے 4 لڑکے بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ چھ سال کے پانچ ، سترہ سال کا ایک اور اٹھارہ سال کے 8 لڑکے بری طرح جھلسے ہیں۔
بیس سال کے سات نوجوانوں کو آگ نے جلایا۔ بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کئے گئے افراد میں سے 9 کے جسم مکمل طور پر جھلس گئے۔ چھ مریضوں کا جسم نوے فیصد جھلس چکا ہے جبکہ آگ نے پانچ مریضوں کے اسی فیصد جسم جھلسا دیئے ہیں۔ چار افراد کا جسم ستر فیصد جھلس چکا ہے جبکہ 34 کے جسم کا 60 فیصد حصہ آگ نے جلا ڈالا۔
ٹینکر کی آگ میں 24 افراد کا آدھا جسم جل گیا جبکہ 12 مریضوں کا چالیس فیصد جسم جھلس چکا ہے۔ بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں زیرعلاج دس مریضوں کے جسم کا تیس فیصد سے زائد حصہ جل چکا ہے۔

مزیدخبریں