کشمیر آنے والے یاتریوں اور سیاحوں کو کشمیری عوام کی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، علی گیلانی

کشمیر آنے والے یاتریوں اور سیاحوں کو کشمیری عوام کی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، علی گیلانی

سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے کشمیر آنے والے یاتریوں اور سیاحوں کو مخاطب کیا کہ انہیں کشمیری عوام کی طرف سے کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے، البتہ ان سے ہماری استدعا ہے کہ کشمیر آکر کشمیریوں کے دکھ درد اور مصائب جاننے کی کوشش کریں اور پھر واپس جاکر اپنے عوام کو بھی اس کے بارے میں باخبر کریں۔ یہ ان کا انسانی فرض ہے اور اس کے لیے کشمیری قوم ان کی مشکور ہوگی۔

انہوں نےمزید  کہا کہ کشمیر آنے والے مہمانوں کو تنازعہ کشمیر کی حقیقت بھی جاننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یہ ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے اور اس کا دہشت گردی یا فرقہ واریت کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔سید علی گیلانی نے بھارتی الیکٹرانک میڈیا کے اس منفی پروپگینڈہ کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جس کے ذریعے یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یاتریوں کو کشمیریوں کی طرف سے خطرہ ہے اور وہ انہیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم ایک مہذب اور مہمان نواز قوم ہے اور اس نے باہر سے آئے مہمانوں کی ہمیشہ عزت افزائی کی ہے۔

مصنف کے بارے میں