لندن: ویمنز ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا فاتحانہ آغاز ہو گیا۔ انگلینڈ اور سری لنکا کو شکست ہوئی۔ پاکستانی ٹیم آج جنوبی افریقہ کیخلاف میدان میں اترے گی۔
ویمن ورلڈکپ کے افتتاحی روز بھارت نے میزبان انگلینڈ کو 282 رنز کا ہدف دیا۔
بھارتی اوپنر مدھنا 90 اور پونم روات 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ کپتان متھالی راج نے ریکارڈ مسلسل ساتویں اور سینتالیسویں ون ڈے ففٹی مکمل کی۔
انہوں نے 71 رنز کی اننگز کھیلی ، جواب میں انگلش ٹیم 246 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دن کے دوسرے میچ میں سری لنکا کا 189 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر پورا کر لیا،کیوی کپتان سوزی بیٹس نے سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور کی، وہ 106 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
عالمی کپ کے دوسرے روز آج پاکستانی خواتین آج جنوبی افریقہ کے خلاف اِن ایکشن ہوں گی ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گاقومی کپتان ثنا میر جیت کا جذبہ ظاہر کر چکی ہیں کہ سرفراز الیون کے بعد وہ بھی بڑا کارنامہ دکھائیں گی۔