المناک حادثہ،ہر آنکھ اشکبار صدر، وزیراعظم و سیاسی شخصیات کاقیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

12:13 PM, 25 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بہاولپور کے المناک حادثے نے ملک بھر میں ہر آنکھ نم کر دی۔  صدرمملکت اور وزیراعظم نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کا کہنا ہے کہ  تمام ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔انتظامیہ جھلسنے والوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو نے بھی جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انکاا کہنا ہے کہ ہولناک سانحہ پر ہر آنکھ نم اور پوری قوم غمگین ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمی افراد اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔بختاور بھٹو کہتی ہیں پارا چنار ،کوئٹہ ،کراچی اوراب بہاولپور کے حادثے کےبعد کوئی خوشی باقی نہیں رہتی ۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے بہاولپور میں ٹینکر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں