کراچی :زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ، 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق قومی ذخائر کا مجموعی حجم 14 ارب 33 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو 14 ارب 33 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا سٹیٹ بینک کی جانب سے 29 جولائی کو زری پالیسی کا اعلان ہوگا۔