سکیورٹی فورسز  کا بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں   آپریشن ،ایک دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے

08:55 PM, 25 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز  نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر  آپریشن کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق     سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔  فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد علی جان ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں  کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔   علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ 

مزیدخبریں