اردن کی پارلیمنٹ تحلیل،  الیکشن کی تاریخ کا اعلان

07:49 PM, 25 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

عمان: اردن میں نئے انتخابات سے قبل آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شاہ عبداللہ دوم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔عرب میڈیا کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 6/1 کے تحت پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا جو آج ہی سے نافذ العمل ہوگا۔


خیال رہے کہ الیکشن کمیشن ملک بھر میں انتخابات کے لیے 30 سمتبر کی تاریخ مقرر چکی ہے۔ یہ الیکشن نئے انتخابی قانون کے تحت کرائی جائے گی جس میں پارٹیوں کے لیے 138 نشستوں والی اسمبلی میں 41 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔


اس اقدام مقصد انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں کیوں کہ حاضر ارکان الیکشن میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرسکتے ہیں اس لیے اردن میں انتخاب سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی جاتی ہے۔

مزیدخبریں