خسارہ کم کرنے کیلئے  ایک اہم قدم ،ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز

05:05 PM, 25 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  خسارہ کم کرنے کیلئے  ایک اہم قدم  اٹھاتے ہوئے ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز دی گئی
ہے۔ 

ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ریڈیو پاکستان احمد سعید نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ‏ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب سے بڑھ گیا ہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کے لیے فیس رکھنے کی تجویز دی، ان کی جانب سے موٹر ویز کے خارجی پوائنٹس پر فی گاڑی 5 روپے ریڈیو فیس رکھنے کی تجویز دی گئی جب کہ قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ریڈیو کی تجاویز کو سراہا۔

 یاد رہے کہ  پی ٹی وی  بھی صارفین کے بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس وصول کرتا ہے اور اس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دنیا بھر میں سرکاری نشریاتی اداروں کو حکومت سپورٹ کرتی ہے تا کہ ان کے قومی بیانیے کی ترویج کی جائے اور اس وقت جو رقم وصول کی جارہی ہے وہ بہت معمولی ہے۔

مزیدخبریں