پنجاب حکومت ان ایکشن ، دفعہ 144 لگ گئی 

04:56 PM, 25 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:   پنجاب حکومت ان ایکشن دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ۔  ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب  کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ 

 محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی ہے۔  صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔

پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی بھی ہدایت کی گئی۔

مزیدخبریں