ملکی مسائل کا حل نئے الیکشن میں ہے، قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے: عمر ایوب

04:48 PM, 25 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہےکہ قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اڈیالہ  جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  قوم  نئے الیکشن کی تیاری کرے۔

  ان کاکہنا تھاکہ ملکی مسائل کا حل نئے الیکشن میں ہے۔  ان کاکہنا تھا کہ یہ حکومت  فیل ہوگئی ہے ، پریس کانفرنس  حکومت  کےخلاف چارج شیٹ ہے۔  

آج بانی پی ٹی آئی سے  خوشگوار  ماحول میں بات ہوئی ہے۔  زمان  پارک کی ویڈیوز  غائب کردی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی  نے ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز  کی  کارکردگی کو بہت سراہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کل پر امن احتجاج کریں گے۔ 

مزیدخبریں