اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 39 ارکان قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔39 ارکان قومی اسمبلی کو تحریک انصاف کا رکن قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے 39 ارکان قومی اسمبلی کو تحریک انصاف کا رکن قرار دے دیا ۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کی فہرستیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیں۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کیا۔