لوگوں کی تنخواہ کے برابر بجلی کے بل آرہے ہیں ،پنجاب میں 45 لاکھ صارفین کے لیے شمسی توانائی کا منصوبہ لا رہے ہیں:مریم نواز

03:59 PM, 25 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز کاکہنا ہےکہ  لوگوں کی تنخواہ کے برابر بجلی کے بل آرہے ہیں ،پنجاب میں 45 لاکھ صارفین کے لیے شمسی توانائی کا منصوبہ لا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  لوگوں کی تنخواہ کے برابر بجلی کے بل آرہے ہیں ،پنجاب میں 45 لاکھ صارفین کے لیے شمسی توانائی کا منصوبہ لا رہے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  صوبے کی 13 کروڑ میں سے بڑی آبادی بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتی، بہت سے لوگوں کی ماہانہ آمدن کے برابر بجلی کے بل آجاتے ہیں یا تنخواہ کا بڑا حصہ بل میں چلا جاتا ہے، لوگوں کو گھر کا خرچہ چلانے میں مشکل پیش آرہی ہے، پنجاب میں 45 لاکھ صارفین کے لیے شمسی توانائی کا منصوبہ لا رہے ہیں جس سے ان کے بجلی کے بل آدھے ہوجائیں گے۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ  درست ڈیٹا سے ضرورت مند کو دہلیز تک ریلیف پہنچانے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حقداروں کی درجہ بندی کے لیے سوشل رجسٹری ضروری ہے، ہر ضلع کا مستند ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے، معذور افراد سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ  چاہتی ہوں مستند ڈیٹا ہو تاکہ حقدار کو حق ملے، سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروائیں گے تو سوشل پروٹیکشن کے پروگرامز کے حقدار ہوں گے، پانچ ہزار سے زیادہ رجسٹریشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، عوام گھر سے بیٹھ کر بھی پورٹل پرخود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں