صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے ، سیاسی لڑائی میں عوام کو مشکلات میں نہیں ڈال سکتے: فیصل کریم کنڈی 

 صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے ، سیاسی لڑائی میں عوام کو مشکلات میں نہیں ڈال سکتے: فیصل کریم کنڈی 

پشاور: گورنر کے پی  فیصل کریم کنڈی نے  خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے باہر صوبہ  خیبر پختونخوا کے  گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر امیر مقام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا   صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے ، سیاسی لڑائی میں عوام کو مشکلات میں نہیں ڈال سکتے۔

ان کامزید کہنا تھاکہ   صوبائی حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے عوام کے مسائل پر سیاست سے ہٹ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ  ایپکس  کمیٹی میں امن و امان پر بات ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلق مسائل پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔  گورنر کے پی کے نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کو بھی سراہا ۔


وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ گورنر کے پی تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی اسمبلی کے ممبران کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور صوبے کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی  ہے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا صوبے کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے سیاست ہوتی رہے گی صوبے کے جو اہم ایشو ہیں اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔