کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی کارروائی، بلوچستان سے آنے والے ڈمپر ٹرک سے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد

03:39 PM, 25 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی کارروائی، بلوچستان سے آنے والے ڈمپر ٹرک سے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کرلی گئی۔

 ہمدرد چیک پوسٹ پر بلوچستان سے آنے والے ڈمپر ٹرک سے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کرکے  ٹرک کو بھی ضبط کرلیاگیا ہے۔ 


ترجمان کسٹمز کے مطابق  ٹرک سے کرش کے نیچے چھپائے گئے سمگل شدہ چھالیہ کے 720 بیگز برآمد کیے گئے ہیں ۔
برآمد کی گئی چھالیہ کی مالیت ایک کروڑ 72  لاکھ روپے ہے۔ 

 کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ضبط شدہ چھالیہ اور ڈمپر کو اے ایس او انفورسمنٹ  کے گودام منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں