بانی پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

03:18 PM, 25 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کا حکومتی نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی 12 مقدمات میں میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت کی۔ 

 جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت کی۔۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا، جن موبائل سے ٹویٹ، واٹس ایپ کئے گئے ان کی برآمدگی تفتیش کے بغیر ممکن نہیں۔ جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیئے، اسی بات پر آجائیں، آپ یہ موبائل کیسے ریکور کریں گے، ملزم تو جیل میں ہے۔

مزیدخبریں