برطانوی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

03:12 PM, 25 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: برطانوی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی۔ سفارتی حکام کو جیل میں قید پاکستانی نژاد  2 برطانوی قیدیوں تک قونصلر رسائی گئی ۔

قتل کیس میں قید خالد محمود اور نعیم شریف تک قونصلر رسائی دی گئی ۔عدالت نے خالد محمود کو موت،نعیم شریف کو عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

برطانوی سفارتخانہ وفد نے قیدیوں سے ملاقات میں  صحت سمیت قانونی معاملات پر گفتگو کی، برطانوی سفارتخانہ کا وفد رابعہ احمد خان، محمد احسن اور برٹش قونصل آفیسر سنینا پر مشتمل تھا۔ 

بعد ازاں برطانوی سفارت خانے کا وفد قیدیوں سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا ۔

مزیدخبریں