لال حویلی کیس: سیکرٹری مذہبی امور نےشیخ رشید کی نظرثانی کی درخواست منظور

 لال حویلی کیس: سیکرٹری مذہبی امور نےشیخ رشید کی نظرثانی کی درخواست منظور

اسلام آباد: شیخ رشیدکے لال حویلی کیس میں سیکرٹری مذہبی امور نےشیخ رشید کے وکلا کی نظرثانی کی درخواست منظور کرلی۔ 

 
سیکرٹری وزارت مذہبی امور میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ  نے لال حویلی کیس میں شیخ صدیق کی پٹیشن پر سماعت کی۔  شیخ رشید اپنے وکیل  کے ہمراہ پیش ہوئے۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ لال حویلی کے معاملے پراپنے احکامات دے چکا ہے ،وزارت مذہبی امور اس پر مزید کاروائی نہیں کرسکتی۔ سیکریٹری مذہبی امورنےپوچھا کہ ہائیکورٹ معاملہ نمٹا دے تو تو اس کا سٹیٹس کیا رہ جاتا ہے جس پر شیخ رشید کے وکیل بولے چیرمین متروکہ وقف املاک کا فیصلہ آنا باقی ہے،وزارت کو اس پراحکامات کا اختیارنہیں نوٹسز واپس لے لیں۔

بعد ازاں سیکرٹری مذہبی امور  نےشیخ رشید کے وکلا کی نظر ثانی کی درخواست منظورکر لی۔

واضح رہے کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کی ملکیت کے دعویدار شیخ صدیق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کررکھا تھا۔لال حویلی کی پٹیشن سے متعلق سماعت 25 جولائی کو مقررکی گئی تھی،  چیئرمین نے شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی تھی۔