توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر میرٹ پر دلائل طلب

توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر میرٹ پر دلائل طلب

اسلام آباد:  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرٹ پر دلائل طلب کرلئے ۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست  پر اسلام آباد ہائیکورت کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت  کی۔  معاون وکیل انتظار پنجوتھہ  نے  کہا کہ استدعا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی کا کیس نہ سنیں جس پر چیف جسٹس عامر فاروق  نے ریمارکس  دیے  یہ کوئی وجہ نہیں، اس طرح تو نیا ٹرینڈ شروع ہو جائے گا۔

  چیف جسٹس عامر فاروق  نے مزید ریمارکس دیے کہ سلمان صفدر صاحب سے کہیں کہ آ کر کیس پر دلائل دیں، جسٹس بابر ستار کا اس حوالے سے آرڈر پڑھ کر آئیے گا۔ آپ کا اس کیس میں وکالت نامہ بھی نہیں ہے۔


بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں