واشنگٹن: امریکا نے دوبارہ باور کرا دیا کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کی پریس بریفنگ میں کہا کہ احترام جمہوریت، انسانی حقوق، سیاسی جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک پر زور دیتے ہیں، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کیساتھ یکساں طور پر برتاؤ دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کیلئے اور دہشتگردی سے مقابلے کیلئے کانگریس سے 101 ملین بجٹ کی درخواست کی ہے۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی مخصوص ویزا کیس پر بات نہیں کروں گا۔
میتھیوملر نے مزید کہا کہ ہم نے بھارتی مسلمانوں سے متعلق رپورٹیں دیکھی ہیں، بھارتی سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو قوانین کے نفاذ پر عبوری حکم امتناعی جاری کیا، ہم مذہبی آزادی کے احترام کو فروغ دینے اور اسکے حامی ہونے کیلئے پرعزم ہیں۔مذہب، عقیدے کی آزادی کے حق کے احترام کیلئے ہندوستانی ہم منصبوں سے بات کی ہے ۔ امریکی کمیشن مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ممالک میں شامل کرنے کامطالبہ کیا۔