جامعات میں منشیات کے استعمال پر حکمران خاموش ،  بہاولپور یونیورسٹی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو سزا دی جائے: سراج الحق

11:25 PM, 25 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جامعات میں منشیات کے استعمال پر حکمران خاموش ہیں۔انہوں نے انٹرویو میں کہاکہ 

جامعات میں منشیات کے استعمال پر حکمران خاموش ہیں۔ جامعات، تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل تباہ کی جا رہی ہے۔یونیورسٹیز میں نشہ عام ، رپورٹس کے باوجود حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بہاولپور یونیورسٹی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور ہوشربا ہے۔ قوم سوال پوچھ رہی کہ حکمران نوجوان نسل کے تحفظ میں کیوں ناکام ہیں، یونیورسٹیز میں سمسٹر سسٹم سے بلیک میلنگ کے دروازے کھلے، بہاولپور یونیورسٹی واقعہ کی تحقیقات ہوں۔  ملوث عناصر کو کڑی سزائیں دی جائیں۔ نااہل حکمرانوں نے ملک کو اخلاقی، سیاسی،معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا۔

اسلامی نظام ہی انسانیت کی کامیابی کا ضامن ہے، نوجوان بہتری کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور یونیورسٹی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔

مزیدخبریں