صاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری،بطورنگران وزیراعظم قیادت جوفیصلہ کرےقبول ہوگا :   اسحاق ڈار

صاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری،بطورنگران وزیراعظم قیادت جوفیصلہ کرےقبول ہوگا :   اسحاق ڈار

اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔  بطورنگران وزیراعظم قیادت جوفیصلہ کرےقبول ہوگا، آئندہ سیٹ اپ کے حوالے سے ابھی مشاورت شروع نہیں ہوئی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ   صاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔  بطورنگران  وزیراعظم قیادت جوفیصلہ کرےقبول ہوگا، آئندہ سیٹ اپ کے حوالے سے ابھی مشاورت شروع نہیں ہوئی۔

 نگران وزیراعظم سےمتعلق آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔  من گھڑت خبرپرغیرضروری ردعمل آئے،منع کرنےکےباوجودوہ خبرچلائی گئی۔  کوئی بھی ذمےداری مانگ کرنہیں لینی چاہیے۔انہوں نے کہا بطورنگران وزیراعظم قیادت جوفیصلہ کرےقبول ہوگا،  بحث قبل ازوقت ہے۔  بعض حلقوں کی طرف سےردعمل پرحیران ہوں، نگران وزیراعظم کافیصلہ پی ڈی ایم اوراتحادی قیادت کرےگی۔  نگران  وزیراعظم سےمتعلق مشاورت ابھی شروع نہیں ہوئی۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کوآئندہ 9ماہ مشکلات کا سامنا ہو گا۔  گورننس کو 3، 4ماہ کیلئےمنجمدنہیں کیا جا سکتا۔ نگران حکومت کےاختیارات میں اضافہ کیےبغیرملک نہیں چلایا جا سکتا۔ نگران حکومت کیلئے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہئیں۔اتحادی جماعتیں کہتی ہیں 60 روز کافی نہیں ہیں، صاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے،9مئی کےبعد صورتحال تبدیل ہوگئی۔باربارکہاآئی ایم ایف یااس کےبغیرپاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، دنیاحیران ہےپاکستان کس طرح ڈیفالٹ سےبچ گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلی حکومت کےدورمیں روپےکی قدر گرنا شروع ہوئی، 20 ارب ڈالر کے قرضے پچھلی حکومت کے دور میں بڑھے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اصل قیمت 244 روپے ہے، ڈالر کی قیمت 244 پر واپس آ جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف  واپس آ کر انتخابات میں حصہ لیں گے، نواز شریف چوتھی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں