مفت بجلی ختم نہیں کرسکتے ،وزیراعظم نے450 ارب کی کرپشن کا غلط بتایا :خرم دستگیر

10:03 PM, 25 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے واپڈا میں 450 ارب کی کرپشن کا غلط بتایا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  وزیراعظم نے واپڈا میں 450 ارب کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واپڈا میں کرپشن 450 ارب روپے سے کم ہے۔

واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی موجودہ حکومت ختم نہیں کرسکتی ،یہ اگلی حکومت کرے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ابھی تک صارفین کو بجلی میں اضافے کے بل موصول نہیں ہوئے ہیں، ستمبر کے بلوں میں اضافہ لگ کر آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

54 فیصد صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔خرم دستگیر نے یہ بھی کہاایک کروڑ 65 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں