ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،بھارتی کپتان پر پابندی   لگ گئی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،بھارتی کپتان پر پابندی   لگ گئی

ممبئی: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان پر پابندی عائد کردی گئی۔ آئی سی سی نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور  پر  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور  پر 2 میچز کی  پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہرمن پریت کور نے آئی سی سی کوڈ  آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارتی کپتان نے بنگلادیش کےخلاف سیریز میں خود کو آؤٹ قرار  دینے پر اعتراض اٹھایا تھا اور وکٹ پر بیٹ مارا تھا۔ہرمن پریت کور  نے پوسٹ میچ  انٹرویو میں امپائرنگ کو  تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ 


آئی سی سی کا کہنا ہے ہرمن پریت نےآئی سی سی کوڈآف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کی۔ان  پر  50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں