پہلے اپنا دامن دیکھیں ،پھر کسی  کی بات کریں، اگر میرے ہاتھ صاف نہیں تو مجھے کسی پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں:  وزیر دفاع خواجہ آصف کی پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید

05:08 PM, 25 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ  پہلے اپنا دامن دیکھیں ،پھر کسی کے  دامن کی بات کریں ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ  پہلے اپنا دامن دیکھیں ،پھر کسی کے  دامن کی بات کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر میرے ہاتھ صاف نہیں تو مجھے کسی پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں۔ یہ جو بچ گیا ہے یہ کوڑا کرکٹ باقی رہ گیا ہے۔

جس شخص کادفاع  خواتین کریں،، اس کی جرات اور بہادری کیا ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اپنے ورکرز کو قید کراکے خود چوہے کی طرح چھپ رہا ہے۔ اس بات کا حامی ہوں قانون سازی کا پراسیس ضرور فالو ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں