لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ زیبا بختیار کاکہنا ہے کہ 50 برس کی عمر میں پہلی بار جم جانا شروع کیاتھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے نشیب و فراز اور اپنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
انہوں نے بیٹے کی کسٹڈی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 18 ماہ تک بیٹے کی کفالت حاصل کرنے کے لئے قانونی جنگ لڑی اس دوران شدید ڈپریشن کا شکار ہوئی جو بعدازاں ذیابطیس میں تبدیل ہوگیا۔ 25 برس کی عمر میں ذیابطیس کاشکار ہوگئی ۔
زیبا بختیار نے کہا کہ اس وقت کچھ دیر تک ڈپریشن کی ادویات لیں تاہم جلد ہی ادویات کو چھوڑ کر اپنے کھانے پینے اور ورزش کا خیال رکھنا شروع کیا اور 50 برس کی عمر میں پہلی بار جم جوائن کیا۔
زائدالعمری کے باوجود اپنی فٹنس کا خیال رکھتی ہوں اور جم میں وزن اُٹھاتی ہوں ان کاکہنا تھا کہ 53 برس کی عمر میں 70 کلو تک وزن اُٹھاتی ہوں۔انہوں نے دیگر خواتین کو بھی تجویز دی کہ ورزش سمیت وہ تمام کام کریں جس میں انہیں خوشی محسوس ہو۔