بھارت سے آئی انجو نے دیربالا کے نصراللہ سے نکاح کرلیا

04:21 PM, 25 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

دیر بالا: خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا آنے والی بھارتی خاتون نے نصراللہ سے سے نکاح کر لیا۔    انجو اور نصر اللہ کا نکاح سیشن جج کی عدالت میں پڑھایا گیا۔

 

ڈی آئی جی مالا کنڈ نے بھارتی لڑکی انجو اور دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کر دی ہے۔ 


ڈی آئی جی مالاکنڈ ناصر ستی نے کہا کہ انجو نے اسلام قبول کر کے نصر اللہ سے نکاح کیا ہے۔ بھارتی لڑکی نے دائرہ اسلام میں داخل ہونےکے بعد اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا ہے۔ 

  واضح رہے کہ انجو وزٹ ویزہ لیکر پاکستان پہنچی تھی جس کی مدت 20 اگست تک ہے۔

2019 میں دیر بالا کے رہائشی نصراللہ سے  فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنے والی 34 سالہ انجواپنے شوہرکو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے۔ انجو نے اروند سے شادی کیلئے عیسائیت قبول کی تھی۔

دو روز قبل پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر یہ معاملہ وائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز 29 سالہ نصراللہ کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ دونوں کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انجو20 اگست کو اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس چلی جائے گی، وہ میرے خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ گھر کے ایک علیحدہ کمرے میں رہ رہی ہے۔

  

بھارت سے آئی لڑکی پاکستان کے دلکش نظاروں   میں کھو گئی، نکاح کے بعد نئے شوہر کےساتھ بالائی علاقوں میں  فوٹو شوٹ کرایا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔

مزیدخبریں