اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پیش ہوگئے، الیکشن کمیشن نے 2 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔
عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پانچ کیسز ہائی کورٹ میں ہیں، جیسے وہ فری ہوتے ہیں پیش ہو جائیں گے۔
وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان بھی پیش ہوئے۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کا کہنا تھا کہ 2 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی۔