ڈالر ٹرپل سنچری  کے قریب،اوپن مارکیٹ میں 294، انٹربینک میں289 روپے کا  ہو گیا

12:16 PM, 25 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں  1 روپے  کا اضافہ، اوپن   مارکیٹ میں 294 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر 293 روپے میں فروخت ہوا تھا ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 08 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 289 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان، مارکیٹ187پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار242 پر ٹریڈ کررہی ہے۔

گذشتہ روز مارکیٹ 134 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار   پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ 

مزیدخبریں