صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اعلان

12:03 PM, 25 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک


اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 7 اگست کو صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کا آغاز کریں گے۔  رجسٹریشن کے لیے فارم پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور وزارت اطلاعات کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔

وزیر  اطلاعات کے مطابق حکومت نے وفاقی بجٹ میں اسکیم کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں۔ مریم  اورنگزیب نکا کہنا ہے کہ  یہ اسکیم "تمام صحت کی سہولیات کا احاطہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشاہدہ کیاہے کہ صحت کی انشورنس اور صحافیوں کی تنخواہیں ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز پر لاگو ہے، چاہے کوئی فرد پریس کلب کا ممبر ہو یا نہ ہو۔

مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ پرائم منسٹر  ہیلتھ کارڈ اسکیم اگلے ماہ شروع کی جانے والی سہولت سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو الگ الگ اسکیمیں ہیں۔  ایک صحافی جو پی ایم کارڈ اسکیم سے مستفید ہوا وہ صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اہل نہیں ہوگا۔

میڈیا پر پابندیوں کی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنے فیصلوں اور کارکردگی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ پیمرا (ترمیمی) بل کی تیاری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا اور کسی نے بھی اس اقدام کی مخالفت نہیں کی  صرف ایک مخصوص گروہ مجوزہ قانون کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلا رہا ہے۔

وزیر  اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے صحافیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل فارم کے ذریعے کی جائے گی۔

مزیدخبریں