اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام اور معیشت کی ترقی کے لیے امریکا کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیلی فونک گفتگو کے متعلق بتایا۔ امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق پاک امریکا تعلقات اور پُرامن اور مستحکم افغانستان میں دونوں ممالک کے مفاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
انٹونی بلنکن کا کہناتھاکہ پاکستانی معیشت کی بحالی اور افغانستان سمیت مشترکہ علاقائی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کو کہا کہ ہم پاکستان کےساتھ تعمیری اور جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔
The United States supports a productive, democratic, and prosperous partnership with Pakistan. Had a good call with @BBhuttoZardari to discuss our support for Pakistan’s economic recovery and our shared regional concerns, including Afghanistan.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) July 24, 2023
انہوں نے آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا۔