اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا اور یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی۔
انھوں نے اپنے ٹؤیٹ میں لکھا کہ جب فیصلے آئین، قانون اور انصاف کے مطابق نہ ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے کیونکہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظرِ عام پر آ جاتی ہیں۔
https://publish.twitter.com/?query=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2FMaryamNSharif%2Fstatus%2F1551612436427333633&widget=Tweet
مریم نواز نے کہا کہ لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مگر اب کچھ بھی کر لیں، لوگ تو جان گئے ہیں۔ فل کورٹ نا بنانے کی ایک ہی وجہ ہے۔خوف ! اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کا تضاد سامنے آنے کا خوف۔