اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلہ پر حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ہیں ۔حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
سپریم کورٹ کا ممکنہ فیصلہ: حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لئے
— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 25, 2022
حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق
وزیراعظم ہاﺅس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس جاری @CMShehbaz pic.twitter.com/fHjgtQ5A1t
نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری شریک ہیں ۔ ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، باپ، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہیں۔