ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

اسلام آبا: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کیخلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج سماعت ہو گی جس کیلئے ریڈزون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست پر آج دوپہر ایک بجے سماعت کرے گا۔ 
سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سماعت کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ریڈزون میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ 
پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے داخلے کیلئے ایکسپریس چوک بند ہو گا جبکہ ریڈزون میں سرکاری، میڈیا اور ممبران اسمبلی کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں کو سیکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں