ریاض: مسلمانوں کیلئے خوشخبری ہے ۔سعودی عرب نے غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے غیر ملکی یا بیرون ممالک کے زائرین کو مملکت آنے اور عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کیے جانےو الے اعلان کے مطابق یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔
زائرین ایس او پیزکے تحت سعودی عرب پہنچیں گے، جس کے لیے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔
اطلاعات ہیں کہ غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی، کرونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔ وزارتِ حج و عمرہ نے درخواست دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے ابھی وضاحت نہیں کی، اس حوالے سے جلد طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔