مظفر آباد: آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں ڈیوٹی پر معمور پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم کے لسوا مقام پر پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے باعث چار جوانوں شہید جب کہ تین زخمی ہو گئے۔زخمی جوانوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئک رسپانس فورس آزادکشمیر انتخابات میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے تعینات تھی۔