لیگی امیدوار کا بیان، ’نواز، مودی اور محب پلان کا حصہ ہے‘‏، شہباز گل

لیگی امیدوار کا بیان، ’نواز، مودی اور محب پلان کا حصہ ہے‘‏، شہباز گل
کیپشن: لیگی امیدوار کا بیان، ’نواز، مودی اور محب پلان کا حصہ ہے‘‏، شہباز گل
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پلان کے تحت اپنے امیدوارسے بھارت ‏سے مدد مانگنے کا بیان دلایا گیا۔

حلقہ ایل اے 35 جموں 2 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اسمعٰیل گجر نے شکست کے خوف ‏سے بھارت سے مدد مانگنے اور حالات خراب کرنے کی دھمکی دی۔

لیگی امیدوار کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے بیانات کو بھارت ‏نے آئی سی جے میں بطور ثبوت پیش کیا پلان کے تحت اپنے امیدوار سے بھارت سے مدد مانگنے ‏کا بیان دلایا گیا اور بھارت کو موقع دیا گیا کہ آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر کے حالات کو ایک جیسا دکھائے ‏یہ سب مودی نواز محب پلان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں دھاندلی کا مشترکہ رونا رو رہی ہیں یہ جماعتیں الیکشن ریفارمز ‏،ٹیکنالوجی کے استعمال کی سب سےبڑی مخالف ہیں ان کا سیاپادھاندلی ہونے پر نہیں دراصل ‏دھاندلی نہ ہونے دینےپرہے بقول شاہد خاقان عباسی ن لیگ کو الیکشن چوری کا وسیع تجربہ ہے ‏ان جماعتوں کو تجربہ دھرے کا دھرا رہنے کی تکلیف ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آزاد کشمیر میں ن لیگ کے امیدوار اسماعیل گجر کے ملک مخالف ‏بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ان لوگوں نے ہمیشہ ہی پاکستان کے ‏دشمنوں سے ہاتھ ملایا ان کے مفرور لیڈر بھی یہی سوچ رکھتے ہیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ آج انشاءاللہ حق کی فتح کا دن ہے انہوں نے ٹوئٹ میں شعر لکھا کہ ‏

کعبہ کس منہ سے جاﺅں گے غالب ‏

شرم تم کو مگر نہیں آتی