واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے کہا ہے کہ سبب امریکی صدر جوبائیڈن عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو صحت سے متعلق شدید نوعیت کا مسئلہ درپیش ہے جو مزید بگڑے گا۔ سابق صدور براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں وائٹ ہاؤس کے فزیشن رہنے والے ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ صحت کے شدید مسائل کے سبب امریکی صدر جوبائیڈن عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔
سابق ڈاکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 79 برس کے جوبائیڈن کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ مستعفی ہوں کیونکہ اگر بائیڈن مستعفی نا ہوئے تو 25 ویں ترمیم کے ذریعے انہیں ہٹانا پڑ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ جوبائیڈن بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئی بار اٹکے اور بھول پن کا شکار ہو گئے تھے جبکہ ایک ماہ پہلے بھی رپورٹر کو جواب دیتے ہوئے بائیڈن کو جیب سے پرچہ نکالنا پڑ گیا تھا۔