16 پولنگ اسٹیشنز پر صورتحال خراب ہونے سے 2 اموات ہوئیں: سیکرٹری الیکشن کمیشن

05:11 PM, 25 Jul, 2021

مظفر آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر غضنفر خان نے کہا ہے کہ 16 پولنگ اسٹیشنز پر صورتحال خراب ہونے سے 2 اموات ہوئیں ، سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبروں میں حقیقت نہیں ۔

اپنے بیان میں غضنفر خان نے کہا کہ جس حد تک شفاف ووٹر لسٹ بنائی جاسکتی تھی وہ بنائی گئیں ، ووٹرز غلط پولنگ اسٹیشنز پر چلے گئے جس سے جھگڑا ہوا ۔

دوسری جانب ، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ افسران میرے نہیں قانون کے ماتحت ہیں ، تشدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹرز سے گزارش ہے اپنا ووٹ کاسٹ کریں ۔ کشیدگی والے علاقوں میں معاملات کنٹرول کیے جا چکے ہیں ۔ پولنگ کی شرح بہت اچھی رہنے کی امید ہے ۔

عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ کوٹلی میں کشیدگی کے بعد پاک فوج وہاں پہنچ گئی تھی اور جہاں حالات کشیدہ ہوئے وہاں پاک فوج نے پولنگ کا عمل شروع کرایا ۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں اور پولنگ کے اختتام پر رزلٹ کی ایک ایک کاپی پولنگ ایجنٹ کو فراہم کی جائے گی ۔

مزیدخبریں