اوکاڑہ، مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق ، 5 زخمی

04:51 PM, 25 Jul, 2021

اوکاڑہ: جی ٹی روڈ پر مسافروں سے بھری بس بے قابو ہو کر روڈ پر الٹ گئی۔ حادثے میں دو مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر کسان اڈہ کے قریب مسافروں سے بھری بس بے قابو ہو کر روڈ پر الٹ گئی، حادثہ موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے اور بس میں سوار مسافروں میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوئی تاہم لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا جکہ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس کی تیز رفتاری اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیش آیا۔ 

مزیدخبریں