چوری کے ووٹ سے حکومتیں بنتی ہیں نہ چلتی ہیں: مولانا فضل الرحمان

03:47 PM, 25 Jul, 2021

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چوری کے ووٹ سے حکومتیں بنتی ہیں نہ چلتی ہیں ۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔ جنوبی وزیرستان کے ساتھ دھاندلی کی گئی ، مردم شماری میں قبائلی آبادی کو کم دکھایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا ۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا ۔ حکومت کی جانب سے افغانستان میں مصالحانہ پالیسی اپنائی جانی چاہیے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے کہا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں شفافیت ، غیرجانبداری سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے ، آزاد جموں و کشمیر کے عوام ووٹ کی حفاظت ہر قیمت پر کریں گے ۔

اپنی ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ ایجنٹس روکنے ، پی ٹی آئی کی گاڑیوں میں پولنگ سامان لانے ، فائرنگ اور مداخلت کے قابل مذمت واقعات کی بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک اور شفاف الیکشن کے تقاضوں کے منافی ہے ۔

مزیدخبریں