امریکی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت، انسانی حقوق سے متعلق امور اٹھائیں گے

11:27 AM, 25 Jul, 2021

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اگلے ہفتے اپنے پہلے دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکمرانوں کے ساتھ انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق امور اٹھائیں گے۔

یہ بات قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ ڈین تھامسن نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تھومپسن نے واضح نہیں کیا کہ مذاکرات میں کن انسانی حقوق پر بات ہوگی لیکن کشمیری عوام پر بھارتی مظالم خصوصاً پانچ اگست 2019ء کے بعد مقبوضہ علاقے پر بھارتی فوجی تسلط جیسے معاملات پر عالمی انسانی حقوق کے ادارے شدید تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق Michelle Bachelet بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مسلسل تحفظات کا اظہار کرچکی ہیں۔

بلنکن منگل کو بھارت جائیں گے جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں