مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید نے کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا۔
وہ آج صبح مظفر آباد میں پولنگ کے عمل کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عملہ انتخابی قواعد و ضوابط پر مکمل عملدر آمد کر رہا ہے اور ووٹرز انتخابی عملے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرے گی اور انتخابی عمل کا معائنہ کرے گی۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح پچاس فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔