ریاض: سعودی گولڈ مارکیٹ میں عیدالاضحی کے بعد سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط 1 گرام سونے کی قیمت جمعے کو 217.63 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 21قیراط 1گرام سونے کی قیمت 190.43 ریال رہی۔
جبکہ 18قیراط 1 گرام سونا 163.22 ریال میں دستیاب رہا۔ سعودی عرب میں ایک اونس سونا 6768 میں فروخت کیا گیا جبکہ سونے کی گنی کے نرخ 1523 ریال رہے۔دوسری بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے1 اونس سونا 1807.62 ڈالر میں 0.04 فیصد کے اضافے سے فروخت ہوا ہے۔