اسلام آباد: گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی چوالیس فیصد آبادی سمجھتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات جیت جائے گی۔
سروے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کوبالترتیب نو فیصد مقبولیت حاصل ہے۔
مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کی مجموعی مقبولیت 21 فیصد اور پاکستان تحریک انصاف کی چوالیس فیصد ہے۔
سروے مطابق وزیراعظم عمران خان 67 فیصد مثبت ریٹنگ کے ساتھ انتہائی قابل بھروسہ سیاسی رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں/
بلاول بھٹو کی مقبولیت49 فیصد اور شہباز شریف 48 فیصد مقبولیت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔
مریم نواز کی مقبولیت محض44 فیصد رہی۔اس کے علاوہ کشمیری عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ کل کے انتخابات آزادانہ‘ منصفانہ اور شفاف ہوں گے۔