دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

05:18 PM, 25 Jul, 2020

سکردو: سربراہ پاک فضائیہ نے پی اے ایف بیس قادری پر جاری آپریشنل مشقوں کا معا ئنہ کیا، عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ایئر چیف نے مجاہد انور خان کا کہنا تھا پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے، ہم دشمن کی جانب سے فوجی ساز و سامان کی خریداری سے لا علم نہیں، روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں