کورونا وائرس، دنیا میں   اموات 642746ہو گئی 

12:06 PM, 25 Jul, 2020

نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 42 ہزار 746 اموات ہوچکی ہیں اور 1 کروڑ 59 لاکھ 41 ہزار 454 افراد متاثر ہوئے  جبکہ 97 لاکھ 24 ہزار 262 مریض  صحتیاب ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 48 ہزار 327 ہوگئی اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 490 تک پہنچ چکی ہے۔ برازیل میں 23 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 85 ہزار 385 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 37 ہزارسے زائد ہے اور 31 ہزار 406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے 8لاکھ 849 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار 46ہو گئی ۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزارتین سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 21ہزار 996افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 843 ہو گئی  جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 75ہزار سے زائد ہے۔میکسیکو میں تین لاکھ 78 ہزار 285 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 42ہزار 645افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 41 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8ہزار 914 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار 429ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 19ہزار سے زائد ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45ہزار 677 ہو گئی ہے جبکہ 2لاکھ 97ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔  دنیا بھر میں کورونا کے موذی مرض میں مبتلا 97لاکھ 24ہزار 262 مریض  صحتیاب  ہوئے.

مزیدخبریں