مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

11:54 AM, 25 Jul, 2020

مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری  رہا ۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں60 یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو1967 ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا ۔

یہودی آباد کاروں کے دھاوئوں کیساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حکام نے القدس سے تعلق رکھنے والے 30 فلسطینیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کیا ہے۔

مزیدخبریں