کراچی : منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے مداحوں کو اپنے نئے البم کا نام بتا دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی، ماڈل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں ان کا فوٹو شوٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ویڈیو دیکھ کر واضح ہو رہا ہے کہ یہ ان کے نئے پراجیکٹ کا کوئی حصہ ہے۔
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے سب سے پہلے تو اپنے چاہنے والوں سے ان کا حال احوال دریافت کیا اور پھر انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو ان کے نئے آنے والے پراجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے البم کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ان کے البم کا نام ’ Like Everything Nothing‘ ہے۔
ماڈل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ اگست 2020 بھی استعمال کیا جس سے لگ رہا ہے کہ ان کا یہ البم اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔